اسلامک کارنر

رسول پاکؐ کی بائیس پیار حدیث جو دلوں کو روشن کردیں

جب تم میں سے کوئی اپنے مسلمان بھائی سے محبت کرے تو اسے جتلا دے کہ وہ اس سے محبت کرتاہے۔ تم مجھے ضعیفوں اور کمزروں میں تلاش کرو ۔ کیونکہ تم کو رزق اور نصرت ضعیفوں کی برکت سے دی جاتی ہے۔ جنت میں ایسے لوگ داخل ہوں گے جن کے دل چڑیوں کی طرح نرم ہوں گے۔ جس نے رمضان کے روزے کو فرض سمجھ کر ثواب کی امید سے رکھا وہ بخشا گیا۔ صدقہ برائی کے ستر دروازوں کو بند کرتا ہے۔ مساکین کو وہ کھانا مت کھلاؤ جس کو تم خود نہیں کھاتے۔کھانے سے پہلے وضو کرنا تنگدستی کو دور کرتا ہے۔

کھا نے کے بعد ہاتھ ، منہ دھونا پاگل پن کو دور کرتا ہے۔ تکلیف کی گھڑیاں خطاؤں کو مٹادیتی ہیں۔ معاف کردینے سے اللہ تعالیٰ عزت میں اضافہ فرماتا ہے۔ اپنے والد کو نام سے نہ پکارا کرو۔ اور نہ ان کے آگے چلایا کرو۔ اور نہ ہی ان سے پہلے بیٹھا کرو۔ سب سے افضل صدقہ روٹھے ہوئے لوگوں میں صلح کردینا ہے۔ میری امت کے بوڑھے کی عزت کرنا میری عزت کرنا ہے۔ میری امت کی عورتوں کے لیے سونا اورریشم حلال کر دیا گیا ہے ۔اورمردوں پرحرام کردیاگیا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ حیا اورپردے کو پسند فرماتا ہے۔ ہر کسی کے لیے وہی کچھ ہیے

جس کی اس نے نیت کی ہے۔ ہرچیز کی زکوٰۃ ہوتی ہے اور جسم کی زکوٰۃ روزہ ہے۔ روٹی کی عزت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کو عزت دی ہے۔ جن باتوں کو شرح نے منع فرمایا ہے اگر توان سے بچے گا تو ، تو گویا سب سے بڑا عبادت گزار ہوگا۔ حسن اخلاق گن اہوں کو اس طرح پگھلادیتا ہے جس طرح دھوپ برف کو پگھلا دیتی ہے۔ اللہ کی عظمت بیان کرو وہ تم کو بخش دے گا۔جو ظالم کی مدد کرے گا اللہ تعالیٰ اسی ظالم کو اس پر مسلط کردے گا۔ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا۔

جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے لئے کسی سے محبت کی اور اللہ کے لئے بغض رکھا، اللہ تعالیٰ کے لئے (کسی کو) کچھ دیا اور اللہ تعالیٰ کے لئے ہی روک لیا (نہ دیا) تو اس نے ایمان مکمل کرلیا۔حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ اللہ کے لئے محبت اور اللہ کے لئے بغض رکھنا افضل اعمال میں سے ہیں۔حضرت عبادہ بن صا مت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو اللہ کو ملنا چاہتا ہے اللہ بھی اس کو ملنا چاہتا ہے جو اللہ کا ملنا برا جانے اللہ بھی اس کے ملنے کو برا جانے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button