قرآن پاک کا ایسا نسخہ جس نے نابینا افراد کو بینا کر دیا

ہندوستانی ریاست جھارکھنڈ کی ایک بینائی سے محروم اسکول ٹیچر نے اپنے ہی جیسے دیگر افراد کے لیے ہندی زبان میں بریل میں قرآن کریم کا ایک نسخہ تیار کرلیاہے،معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جھاڑ کھنڈ کے چوتھے بڑے شہر بوکارو کے ایک اسکول میں ہندی کی ایک ٹیچر نفیسہ ترین نے 965 صفحات پر مشتمل قرآن پاک کا یہ نسخہ ڈھائی سال کی محنت کے بعد تیار کیاـنفیسہ نے بنارس کے جیون جیوتی اسکول سے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کی، بعدازاں بی اے، بی ایڈ کرنے کے بعد وہ بوکارو کے ایک ہائی اسکولمیں بچوں کوہندی پڑھاتی ہیں۔انھوں نے دہلی کے ایک ادارے سے کمپیوٹر سائنس میں ڈپلوما بھی کررکھا ہے۔نفیسہ کو قرآن پاک پڑھنے کی بہت خواہش تھی، لیکن بینائی سے محروم ہونے کے باعث کوئی انھیں قرآن پڑھانے کے لیے تیار نہ ہوا اور پھر بالآخر محمد تسلیم نامی ایک حافظ انھیں قرآن پڑھانے کے لیے تیار ہوگئے اور ان کی نگرانی میں 2005 میں نفیسہ نے ہندی زبان میں بریل پر قرآن پاک تحریر کرنے کا آغاز کیا۔
اس کام میں نفیسہ کو تقریبا 3 سال کا عرصہ لگا اور 2008 میں یہ مکمل ہوا، جس کے بعد غلطیوں کو درست کرنے کے کام کا آغاز کیا گیا۔ قرآن پاک نہ صرف اللہ تعالیٰ نے انسان و جن کیلئے رہنمائی اور آخرت میں کامیابی کیلئے اتارا بلکہ اس کہ ہر لفظ اور ہر نقطے میں برکات ڈال دیں۔ قیامت تک انسان و جن اس کی برکات سے فیض یاب ہوتے رہیں گے۔ قرآن شریف نہ صرف ہدایت کا سرچشمہ بلکہ شفا اور مشکلات میں بھی ڈھال کا کام کرتا ہے۔ نفسا نفسی کے اس دور میں جہاں ہر شخص کسی نے کسی بیماری میں مبتلا ہے، کاروباری معاملات کی الجھنوں میں پھنسا نظر آتا ہے تو وہیں والدین بچوں کے رشتوں کے حوالے سے بھی پریشان نظرآتے ہیں ، نوجوان بیروزگاری اور ملازم پیشہ ترقی اور کامیابی کے خواہاں ہیں۔بیماری، کاروباری مشکلات،
بچوں کے رشتوں میں دشواری ملازمت اور امتحان میں کامیابی مشکلات سے نجات کے لئےیوں تو بہت سے وظائف معروف ہیں لیکن ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ قرآن پاک چھوٹی سورتوں میں شمار ہونے والی سورۃ النصر جو کہ عموماََ سب مسلمانوں کو ہی حفظ ہوتی ہے تاہم اگر کسی کو حفظ نہیں بھی ہے تو حفظ کر لیں روزانہ اول آخر درود شریف کے ساتھ سات بار پڑھنا معمول بنا لیں ۔ ہر طرح کی مشکل انشا اللہ کلام پاک کی برکت سے آسان ہو جائے گی