پاکستان

افسوسناک خبر! پنجاب اسمبلی ہنگامے میں زخمی پی ٹی آئی کی رُکن اسمبلی ’آسیہ امجد ‘ کے حوالے سے وہ خبر جسکی کسی کو توقع نہ تھی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں زخمی ہونے والی پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تشدد سے زخمی ہونے والی تحریک انصاف کی رکنِ اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ ڈاکٹرز کے

مطابق ان کے دماغ میں خون جم گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اینجوگرافی کی مگرطبیعت نہ سنبھل سکی اور اب وہ کوما میں چلی گئیں ،وہ وینٹی لیٹر پر ہیں طبیعت انتہائی تشویشناک ہے۔دوسری جانب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ)اور فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب اسمبلی میں حالیہ واقعے کی پارلیمانی رہنمائوں کی طرف سے طے شدہ عمل

کے ذریعے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں پلڈاٹ اور فافن نے کہا کہ جو ارکان غیر مناسب طرز عمل میں ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر سیکرٹریٹ کے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے واضح طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے 1997 کے قواعد و ضوابط کے تحت وضع کردہ حفاظتی پروٹوکول کے عدم نفاذ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں 16 اپریل کو وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے الیکشن کی کارروائی کے دوران اسمبلی کے فلور پر بدنظمی اور تشدد کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعات ریگولیٹری تحفظات کی متعدد سطحوں پر ناکامی کی عکاسی کرتے ہیں جو سیکرٹریٹ کی طرف سے قواعد کی تعمیل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مشتعل اراکین کی جانب سے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button