کب تک حلف نہیں اٹھاؤنگا۔۔۔؟؟ بلاول بھٹو نے دوٹوک اعلان کر دیا، شہباز شریف مشکل میں
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منگل کو حلف اٹھانے والے ارکان کی فہرست میں شامل نہیں تھے، اس حوالے سے بعض سیاسی حلقے متضاد آراء کا اظہار کر رہے ہیں تاہم انہوں نے بیرون ملک روانگی سے قبل کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی ذرائع کے
مطابق ب لاول بھٹو بیرون ملک واپسی کے بعد وزارت کا حلف اٹھا سکتے ہیں جبکہ ایک ذریعے کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق انہوں نے وزارت کا حلف محسن داوڑ کی کابینہ میں شمولیت سے مشروط کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری عوامی نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ کو وزارتیں دینے
کے خواہشمند ہیں اور اتحادیوں کو وزارتیں ملنے کے بعد وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد وزیر خارجہ کے طورپر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لینگے ۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں متحدہ حکومت کی وفاقی کابینہ کی حلف بر داری کی تقریب میں یہ توقع کی جارہی تھی کہ بلاول بھٹو زر داری وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرینگے اور انہیں وزیر خارجہ کا عہدہ سونپا جائیگا تاہم وہ وفاقی وزراء کے مختلف نشستوں پر بیٹھنے کی بجائے مہمانوں کی نشستوں پر سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ بیٹھے رہے ۔ تقریب حلف بر داری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف تمام وزراء سے فرداً فرداً ہاتھ ملانے ان کے پاس گئے اور بلاول بھٹوزر داری کی خیریت دریافت کی تقریب کی اختتام پر جب بلاول بھٹو زر داری سے پوچھا گیاکہ آپ نے حلف کیوں نہیں اٹھایا تو انہوںنے جواب دیاکہ بہت جلد اٹھالوں گا ۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر نے ایوان صدر میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری کے حلف اٹھانے کے معاملے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا حنا ربانی کھر کو پیپلز پارٹی کی طرف سے خارجہ امور کی وزیر مملکت نامزد کیاگیا ہے اور انہوںنے حلف اٹھالیا ہے جب بھی بلاول بھٹو زر داری کے حوالے سے فیصلہ ہو گا تو وہ حلف اٹھالیں گے۔