جوڑوں کا درد، موٹاپا اور۔۔ ادرک کے پانی کے وہ فوائد جو اس سے قبل آپ کو نہیں معلوم ہوں گے، جانیں بنانے کا طریقہ

لیموں پانی کی افادیت سے یقیناً کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ادرک کے پانی میں بھی بے انتہا فوائد اور راز پوشیدہ ہیں۔ ادرک کا استعمال کھانوں میں تو بہت زیادہ ہوتا ہی ہے لیکن اس کے پانی میں قدرت نے بے شمار طبی فائدے رکھے ہیں۔نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ادرک کے پانی کا باقاعدگی سے استعمال ہائی بلڈپریشر کو کم کر دیتا ہے، اس میں موجود اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور اینٹی آکسیڈنٹ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ادرک پانی قوتِ مدافعت بڑھانے میں انتہائی مفید ہے، ساتھ ہی یہ جوڑوں کے درد سے مکمل نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔
ادرک کا ایک ٹکڑا لیں، ساتھ ایک لیموں اور ڈیڑھ لیٹر پانی لیں۔ پانی کو ابال آنے تک پکائیں، جب پانی ابلنے لگے تو اس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور 15سے 20 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔پانی ابالنے کے بعد اسے ٹھنڈا کریں اور لیموں شامل کر لیں۔طبی ماہرین کے مطابق اگر یہ نسخہ صبح نہار منہ استعمال کیا جائے تو زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ادرک پانی کے بہترین نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ایک گلاس صبح ناشتے سے پہلے اور ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے ضرور پیئیں۔اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کے فوڈز کے فیسبک پیج پر کرنا ہرگز نا بھولیے گا