پاکستان

عمران خان کیاکرنیوالے ہیں ،شیخ رشید نے اندر کی بات بتادی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کل لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کریں گے۔سربراہ پاکستان عوامی لیگ شیخ رشید نے عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں کے

درمیان ون ٹو ون ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔دوسری جانب گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر ہی 1940 میں قرارداد پاکستان پاس کی گئی تھی، اس وقت

ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں نے آزاد ملک کا انتخاب کیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ سب کو اسی جگہ پر اپنی حقیقی آزادی

کی جنگ لڑنے کیلئے بلا رہا ہوں، بیرونی سازش کے ذریعے ہم لوگوں پر اپنے غلاموں کو مسلط کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر طبقے کے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، طلبا، کسان، سروس مین، رکشے والے اور عورتین و بچے سب جلسہ میں شرکت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ پاکستانی جو خودمختار پاکستان دیکھنا چاہتا ہے وہ اس جلسہ میں شرکت کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button