پاکستان

شبر زیدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو معیشت کو بچانے کا حل بتا دیا

اسلام آباد(این این آئی) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد معیشت کو بچانے کا حل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم فوری اسمبلیاںتحلیل کر کے نگراں حکومت لائیں۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد معیشت کو بچانے کا واحد حل ہے، وزیراعظم فوری اسمبلیاں تحلیل کرکے نگراں حکومت لائیں، نگراں بجٹ پیش نہیں کر سکتا، یہ صرف نگران حکومت ہو گی،نئی منتخب حکومت جب آئے گی تو بجٹ

پیش کرے گی اور آئی ایم ایف سے نمٹنے گی۔ایک اور ٹوئٹ میں شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں پنجاب حکومت میں اپوزیشن کے ساتھ وفاقی حکومت چلانا تقریباً ناممکن ہے، موجودہ پارٹی پوزیشن سے پنجاب میں استحکام نہیں ہوگا تو وفاق میں بھی استحکام نہیں ہوگا، بصورت دیگر اس قسم کا اتحاد پاکستان میں نہیں چل سکتا، اس لئے فوری انتخاب ہی واحد حل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button