پاکستان

جلد عوام کو ریلیف ملے گا‘ نواز شریف

لندن ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے پارٹی رہنما سائرہ افضل تارڑ سمیت دیگر نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال پر گفتگوکی گئی ۔ نواز شریف نے کہا کہ جلد عوام کو ریلیف ملے گا، معاشی حالت بہتر ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ چارسالوں میں عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا،وزیر خزانہ اسحق ڈار پوری کوشش کر رہے ہیںکہ مہنگائی کو کم کریں۔نواز شریف نے کہا کہ جلد پاکستان آ رہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button