پاکستان

خوف ناک آواز ،جمائما کی اپنی آواز میں پاکستانی ملی نغمہ سننے والوں سے معذرت

لندن (این این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی آواز میں ملی نغمہ سننے والے پاکستانیوں سے معذرت کر لی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ اردو میں کون کون سے ملی نغمے گاتی تھیں، انہوں نے اردو میں گنگنا کر بھی دکھائے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ ملی نغمہ آ بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی، جس کی خاطر دی قربانی ہم نے لاکھوں جان کی، پاکستان زندہ باد پاکستان پاکستان زندہ باد گنگناتی تھی۔بعدازاں سوشل میڈیا پر اس انٹرویو کے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے معذرت کی اور لکھا کہ جس نے بھی اس خوفناک آواز کو سنا ان سب سے معذرت۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button