پاکستان

ہمارے پاس کوئی آڈیو نہیں، جس کے پاس ہے وہ لیک کریں گے،اعظم نذیر تارڑ

پشاو ر(این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے پر آخری آڈیو لیک نے تابوت میں کیل ٹھونک دیا، ہمارے پاس کوئی آڈیو لیک نہیں ہے جس کے پاس وہ لیک کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ

عمران خان نے پارلیمانی نظام کی نفی کی ہے، 30 دن کے بعد یہ سب نشستیں خالی ہو جائیں گی، سب سے آخر میں جس نشست کا نوٹیفکیشن ہوگا وہی عمران خان کے پاس رہے گی، پارلیمانی نظام میں حلقے کا نمائندہ پارلیمان میں آتا ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کر رہے ہیں، الیکشن ریفامز کمیٹی میں اس پر بحث ہو گی، کمیٹی قائم کی ہے جس میں سب جماعتوں کی نمائندگی ہے، وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کیا۔انہوںنے کہاکہ امن و امان کی ذمہ داری صوبوں کی ہے، پولیس صوبائی حکومت کے تابع ہے، ہمارے پاس کوئی آڈیو لیک نہیں ہے جس کے پاس وہ لیک کریں گے، سائفر کے معاملے پر آخری آڈیو لیک نے تابوت میں کیل ٹھونک دیا، عدالت بتا چکی کے بادی النظر اس میں کوئی سازش کا عنصر نظر نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button