تازہ تریننیشنل خبریں

اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کیلئے نمبر پورے ہوتے تو یہ ایک لمحے کی تاخیر نہ کرتے ، ترجمان پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کیلئے نمبر پورے کرنے کی افواہیں صرف افواہیں ہیں ، ان کے پاس اگر نمبر پورے ہوتے تو یہ ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر نہ کرتے ۔

حسان خاور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن کے نمبرز پورے ہوتے تو یہ اتنے دنوں سے دربدر کی ٹھوکریں کیوں کھا رہے ہوتے ، ان کا کوئی پلان نہیں ، انہیں اگلے الیکشن تک اسی تنخواہ میں گزر بسر کرنا ہوگا ۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ بڑھکیں مارنے والی اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ، بلاول مسلم لیگ ن سے وزیر اعظم چاہتے ہیں جبکہ مسلم لیگ نئے انتخابات میں جانا چاہتی ہے ۔ سندھ میں ڈاکو راج ہے اور پی پی عدم اعتماد کے خواب دیکھ رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button