تازہ ترینلائف سٹائل
اداکارہ کنگنا رناوت نے گنگو بائی کاٹھیواری فلم کو تنقید کا نشانہ بنا دیا
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیواری” پر تنقید کے نشتر چلادیئے، اداکارہ نے عالیہ بھٹ کو پاپا کی پری اور روم کام بیمبو قرار دیا۔
کنگنا رناوت ے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ ”اس ہفتے باکس آفس پر 200کڑور جل جائیں گے اور اس کی وجہ پاپا مووی مافیہ ڈیڈیکی پری جو کہ اپنے پاس برٹش پاسپورٹ رکھنا پسند کرتی ہیں کیونکہ ان کے پاپا یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ روم کا بیمبو اداکاری کر سکتی ہیں، اس فلم کی سب سے بڑی غلطی اس کی کاسٹ کی ہیں“۔کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کا مستقبل کے بارے میں لکھتے ہوئے کہا کہ ”یہ نہیں سدھریں گے چاہے جنوب اور ہالی ووڈ کے پردوں پر کچھ بھی ہو رہا ہو، بالی ووڈ کے مستقبل میں تباہی ہیں جب تک کہ مووی مافیا کا قبضہ ہیں“۔ یاد رہے کہ گنگو بائی کاٹھیواری اس مہینے 25 فروری کو ریلیز ہونے والی ہیں۔