کھیلتازہ ترین

حارث روف کے کامران غلام کو تھپڑ کے معاملے پر انضمام الحق کا رد عمل بھی سامنے آگیا

قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نےحارث اور کامران غلام کے معاملے پر اپنا رد عمل دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حارث روف کے چہرے کے تاثرات سے بالکل نہیں لگ رہا تھا کہ وہ مذاق کررہے ہیں لیکن کامران غلام کا ردعمل قابلِ تعریف تھا جو انہوں نے گراؤنڈ میں حارث کی اس حرکت کو کور کیا۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کو فائنل کھیلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، دونوں ہی ٹیمیں میری ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ہی دونوں پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا فائنل کھیلیں گی۔ اس سے قبل بھی انضمام الحق نے کراچی کنگز کی پہلے میچ میں شکست کے بعد پیشگوئی کی تھی کہ کراچی اس کے بعد اب اٹھ نہیں سکے گا جو کہ بالکل درست ثابت ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button