تازہ تریننیشنل خبریں
تھانے میں پارٹی کرنا ایس ایچ او کو مہنگا پڑ گیا
تھانے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں پر کپڑا ڈال کر پارٹی کرنا ایس ایچ او فیصلہ ٹاون کو مہنگا پڑ گیا۔
ڈی آئی جی اپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او فیصل ٹاون یاسر چیمہ کو معطل کر دیا ہے۔واقعہ کی سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او نے تھانے میں پارٹی کرنے سے پہلے کیمرے پر کپڑا ڈلوا دیا ۔ڈی آئی جی آفس مانیٹرنگ نے پردہ پڑا دیکھا تو فوری حکام کو اطلاع دی ۔
ایس ایچ او کے ساتھ تھانے میں تعینات لیڈی سب انسپکٹر مہوش کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔