تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

پاکستانی کمیونٹی نے سعودی عرب کا قومی دن بھرپور جوش و خروش سے منایا

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مملکت کا یومِ تاسیس قومی جوش وجذبہ سے منایا گیا اس سلسلے میں جدہ میں پاکستانی صحافیوں نے آیم کے آر پروڈیکشن کے ڈائریکٹر چوہدری خالد رفیق کے عشائیہ پر مشترکہ طور پر سعودی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹا ۔ تقریب میں پاکستانی صحافیوں نے بھر پور تعداد میں شرکت کرتے ہوئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ سعودی عوام سے بھی محبت کا اظہار کیا ۔

پاکستانی صحافیوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ۔ پاکستان سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے، جسے عظیم تر بنانے میں پاکستانی قیادت کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب سے میزبان چوہدری خالد رفیق اور ملک فہیم گلستان نے اپنے خطاب میں صحافیون کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاک سعودی تعلقات کے فروغ کیلئے ان کی کاوشون کو سراہا ۔ صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تجارتی ،ثقافتی ،عوامی تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے اور ہمارا عزم ہے کہ اس کے فروغ کیلئے پاکستانی میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button