تازہ تریننیشنل خبریں

قتل کے قیدی نے خاتون صحافی کو دوست سمجھ کر ایسا ہولناک انکشاف کردیا کہ روح کانپ اٹھے

امریکہ میں ایک خاتون صحافی نے قتل کے جرم میں قید کاٹتے ایک قیدی سے ملاقات کی اور دونوں میں دوستی ہو گئی اور اس مجرم نے صحافی کو اپنی دوست سمجھتے ہوئے کچھ ایسے ہولناک انکشافات کر ڈالے کہ ہر سننے والا لرز کر رہ جائے۔ دی سن کے مطابق 48سالہ صحافی جیلیان لورین ایک انٹرویو کے لیے سیموئیل لٹل کے ساتھ ملاقات کی تھی مگر وہ نہیں جانتی تھی کہ یہ ملاقات ان دونوں کے درمیان دوستی کی وجہ بن جائے گی اور پھر اس دوستی سے امریکی تاریخ کے خوفناک ترین سیریل کلر کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق 82سالہ سیموئیل کیلیفورنیا سٹیٹ جیل میں تین بار عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے جہاں جیلیان نے اس سے ملاقات کی اور دونوں میں دوستی ہوئی۔ دوستی ہو جانے کے بعد سیموئیل نے ایک ملاقات میں جیلیان کے سامنے اعتراف کر لیا کہ اس نے 25لوگوں کو قتل کیا ہے، تاہم اس نے یہ تعداد اب بھی کم بتائی تھی۔ حقیقت میں وہ اس سے کہیں زیادہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار چکاتھا۔ اس کے اس اعتراف کے بعد ایک بار پھر تحقیقات کا آغاز کیا گیاجس میں معلوم ہوا کہ 1940ءمیں پیدا ہونے والے سیموئیل نے 35سال سے زائد عرصے میں 100سے زائد لوگوں کو قتل کیا۔ ایف بی آئی کے مطابق سیموئیل 1970ءسے 2005ءتک قتل کی وارداتیں کرتا رہا۔ اس نے 93خواتین کو پھندہ دے کر قتل کیا۔ اسے 2014ءمیں تین لوگوں کو قتل کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے تین بار عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اس وقت اس کی عمر 74سال تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button