تازہ ترینلائف سٹائلنیشنل خبریں

شہزاد رائے کا مانع حمل ادویات پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے حکومت سے مانع حمل ادویات پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے کہا ہے کہ 17فیصد شادی شدہ جوڑے مانع حمل ادویات استعمال کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی ان ادویات تک رسائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانع حمل ادویات پر ٹیکس لگانے سے آبادی میں اضافے کی شرح پر قابو پانے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ”وزیراعظم عمران خان اس ٹیکس کو ختم کرکے لوگوں کو یہ پیغام دیں کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ان ادویات پر ٹیکس لاگو کرنے کے ایسے نتائج برآمد ہوں گے، جن کا متحمل ہمارا 22کروڑ آبادی کا ملک نہیں ہو سکے گا۔ میں آئی ایم ایف ، وزیراعظم عمران خان اور وزیرخزانہ شوکت ترین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مانع حمل ادویات پر ٹیکس ختم کریں تاکہ یہ ادویات تمام لوگوں کی پہنچ میں آ سکیں۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button