آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے 6 بلین ڈالر کیلئے 5شرائط رکھ دیں
آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے سے پہلے بڑی شرائط پیش کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کیلئے چھ بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کے لیے پانچ شرائط رکھ دیں۔آئی ایم ایف نے اپنی پانچ شرائط پیشکرتے ہوئے کہا ہے کہ قرض لینے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو ختم، بجلی کے نرخوں میں اضافہ، نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور مالیاتی بچت کو یقینی بنانا ہو گاجبکہ ایندھن کی سبسڈی کو واپس لینا ہوگا۔یاد رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا
آغاز ہو گیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات 24 اپریل تک جاری رہیں گے۔دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے۔واشنگٹن روانگی سے قبل اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام پٹری سے اتارا، یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ تین سال بعد ای سی ایل سے نام نکلا ہے، راستے میں لندن میں اپنے قائد نواز شریف سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔