پاکستان

پنجاب میں سپیکر شپ، (ن) لیگ نے پیپلزپارٹی اور ترین گروپ سے معذرت کر لی

مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی اور جہانگیر ترین گروپ کو پنجاب میں سپیکر شپ دینے سے معذرت کر لی ہے ، مسلم لیگ (ن) نے سپیکر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو ناموں پر غور بھی کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی وفاق کےفارمولے کے مطابق پنجاب میں بھی سپیکرکا عہدہ چاہتی تھی جبکہ جہانگیر ترین گروپ بھی سپیکر شپ کے عہدے پر نظریں جمائے ہوئے تھا تاہم مسلم لیگ(ن) میں قیادت کی سطح پر مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی او رجہانگیر ترین گروپ سے معذرت کر لی گئی ہے اور یہ

عہدہ مسلم لیگ (ن) اپنے پاس ہی رکھے گی ۔ بتایا گیاہے کہ پنجاب میں سپیکر کے عہدے کے لئے ملک ندیم کامران اور رانا مشہود احمد خان کے نام سامنے آئے ہیں جن پر غور جاری ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سپیکر رانا محمد اقبال کا نام اس بار سپیکر کیلئے زیر غور نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتما د کی کامیابی کے بعد پارٹی کے کسی رہنما کو یہ عہدہ دیا جائے گا۔دوسری جانب ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے جلد کوئی فیصلہ متوقع ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button