پاکستان

سارا دن ریٹائر میجر کے اغوا کے چرچے لیکن میجر صاحب کہاں سے برآمد ہوئے؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سارا دن ریٹائر میجر کے اغوا کے چرچے لیکن میجر صاحب نے خود سامنے آ کر حقیقت بیان کر دی، ان کے اغوا کی خبروں نے جہاں اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل پیدا کی وہیں سوشل میڈیا پر صارفین نے طوفان بدتمیزی شروع کر دیا، اب ان کی خیریت کی خبر موصول ہو گئی ہے، میجر ریٹائرڈ عادل راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ السلام علیکم دوستوں کی دعاؤں اور اللہ کی مدد کے ساتھ الحمد اللہ میں خیر و عافیت سے اپنی فیملی کے پاس برطانیہ پہنچ گیا

ہوں، آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ، کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ہر بات اپنے وقت پر ہو گی اس کے بعد اگر میری ماں اور عزیزوں پر آنچ بھی آئی تو میں کسی کا لحاظ نہیں کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button