پاکستان

نور عالم خان کو وزیراعظم سے بڑا عہدہ ملنے کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کمیٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا۔نئے چیئرمین پی اے سی کا تقرر پیر کو ہو گا ۔کمیٹی میں نورعالم خان اور و جیہہ قمر کو شامل جبکہ وزیراعظم شہباز شریف،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ اور عامر ڈوگر کو بھی نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، کمیٹی سے وزیراعظم شہبازشریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو نکال دیا گیا ہے جبکہ چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) رانا تنویر نے

کمیٹی چئیرمین شپ سے استعفی دے دیا اب ان کی جگہ نئے پی اے سی کے چئیرمین کا تقرر پیر کے روز ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نور عالم خان نئے چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے۔ نجی ٹی وی ذرائع کا کہناہے کہ نور عالم خان کو وزیراعظم کی جانب سے بڑا عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button