پاکستان

شیریں مزاری کو تشدد کرکے گھرکے باہر سے اغوا کیا گیا، عمران خان نے لانگ مارچ کی کال دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیریں مزاری نے گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیریں مزاری بہادر اور نڈر خاتون ہیں، ہماری جدوجہد پر امن ہے، امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہے شیریں مزاری کیآواز دباپائیگی تو غلطی پر ہے اتوار کو میں لانگ مارچ کی کال دوں گا۔ٹوئٹر پوسٹ میں ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شیریں مزاری کو تشدد کرکے ان کے گھرکے باہر سے اغوا کیا گیا، شیریں مزاری بہادر اور نڈر خاتون ہیں، ہماری جدوجہد پر امن ہے، ہم ملک گیر احتجاج کریں گے۔عمران خان

نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہے کہ شیریں مزاری کی آواز دباپائے گی تو غلطی پر ہے اتوار کو میں لانگ مارچ کی کال دوں گا، امپورٹڈ حکومت ملک کو افراتفری کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے پہلے معیشت تباہ کی اب ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جاناچاہ رہے ہیں تاکہ الیکشن نہ ہوں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button