پاکستان

گرفتاریوں کی فہرست تیار، عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گرفتاریوں کی فہرست تیار ہے، عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔ ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جائیں گے کیونکہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے نئے آئی جی تعینات کردئیے ہیں، ایس ایچ اوز بھی اپنے لگادئیے ہیں، انہوں نے گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیارکرلی ہیں، شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔شیخ رشید

نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button