پاکستان

سپین پلٹ بہنوں کے قتل میں سگا بھائی اور چچا بھی ملوث قتل کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی

گجرات (این این آئی)گجرات میں اسپین سے آئی 2 بہنوں کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شہریار، لڑکیوں کا چچا حنیف بھی شامل ہے، دیگر ملزمان قاصد، عتیق، حسن اور اسفندیار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او گجرات عطاء الرحمان نے بھی دو بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا

کہ ملزمان نے 2 روز قبل دو بہنوں کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے 48گھنٹوں میں چچا اور سگے بھائی سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق دونوں بہنیں 19 مئی کو اسپین سے پاکستان آئیں اور 20 مئی کو انہیں قتل کر دیا گیا، دونوں بہنیں اپنے شوہروں سے طلاق لیکر اسپین میں پسند کی شادی کرنا چاہتی تھیں، دونوں کا ایک سال قبل نکاح ہوا تھا مگر وہ اپنے شوہروں کو اسپین لے جانے پر رضا مند نہ تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button