پاکستان

حکومت کی کوشش کام نہ آئی، عدالت سے عمران خان کے اہم کھلاڑی کو گرین سگنل مل گیا

لاہور(این این آئی) حکومت کی کوشش کام نہ آئی، عدالت سے عمران خان کے اہم کھلاڑی کو گرین سگنل مل گیا مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے ایف ائی اے منی لاندڑنگ کے مقدمے میں گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا لی، بینکنگ جرائم کورٹ نے 4 جولائی

تک ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا، مونس الہی کہتے ہیں وکیل کی ہدایت پر ضمانت کرائی ہے۔بینکنگ جرائم کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل نے رہنما ق لیگ مونس الہی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت مونس الہی کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ ایف ائی اے نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، شامل تفتئیش ہو کر بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں، ڈر ہے کہ ایف ائی اے گرفتار کر لے گی۔ لہذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ق لیگ کے رہنما مونس الہی کوگرفتار کرنے سے روکتے ہوئے 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور ائندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔عدالتی کارروائی کے بعد مختصر گفتگو میں مونس الہی کا کہنا تھا کہ وکلا کی ہدایت پر ضمانت کرائی ہے۔ بینکنگ عدالت نے اسی مقدمے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور واجد بھٹی کی عبوری ضمانتوں میں بھی 4 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ مونس الٰہی نے ایف ائی اے منی لاندڑنگ کے مقدمے میں گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا لی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button