پاکستان

بھارتی آرمی کا جدید ترین ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی آرمی کا جدید ترین ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی کا ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں گر کر تباہ ہوا۔بھارت کی آرمی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جدید ترین ہیلی کاپٹر مگنگ گائوں میں گر کر تباہ ہوا جہاں پر جانے کے لیے روڈ نہیں ہے، ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔بھارتی حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی بحریہ کا مگ 29 لڑٓکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button