پاکستان

توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد نیازی سرٹیفائیڈ چور بن گیا،ترجمان جے یو آئی اسلم غوری

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد نیازی سرٹیفائیڈ چور بن گیا۔اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ عمران نیازی انڈیا ،

اسرائیل اور بھارت سے پیسے لیتے رہے ،اس کا اصل جرم توشہ خانہ میں بددیانتی نہیں بلکہ بیرونی ایجنٹ ہونا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ورکرجس طرح الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرکے جشن منا رہے تھے ،اس فیصلے کو بھی تسلیم کریں ۔اسلم غوری نے کہاکہ نیازی یوتھیوں کو کسی طرح فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی بیساکھیوں کے ذریعے مسلط کیا گیا تھا ،اس کا کھیل ختم ہوچکا۔اسلم غوری نے کہاکہ نیازی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے ، قوم نے طویل عرصہ اس ذہنی مریض کو برداشت کیا ۔ انہوںنے کہاکہ نیازی صرف مالی طور پر کرپٹ نہیں اخلاقی طور پر بھی کرپٹ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک شخص کے فساد کے خوف سے اسلام آباد کو نو گو ایریا بنا دیا گیا،عمران نیازی چور بھی ہے اور سینہ زور بھی۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ قومی مجرم کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹنے کی بجائے اسلام آباد کے شہریوں کو سزا دی جارہی ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ آئین اور قانون کی رٹ قائم کی جائے۔کیوں ایک شخص کو اتنی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ کسی جھتے کو اس قسم کی آزادی سے ملک میں انتشار پھیلے گا ،عوام مایوس ہونگے۔انہوںنے کہاکہ سابق وزرائے اعظم کو معمولی غلطیوں پر بڑی بڑی سزائیں اور اس قومی مجرم کے ساتھ نرمی والا سلوک دہرا معیار ہے۔انہوںنے کہاکہ عوامی مینڈیٹ کی حامل حکومت اپنا فرض ادا کرے اور فساد کرنے والوں سے سختی سے نمٹے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button