پاکستان
برطانوی وزیراعظم نے 45دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ، شیخ رشید احمد
راولپنڈی (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے 45دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، پاکستان میں 77 وزرا مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیںسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ برطانوی وزیراعظم نے 45دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، پاکستان میں 77 وزرا مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔سابق وزیر کے مطابق حکومت وینٹیلیٹر پر ہے اور پی ڈی یم قومہ میں ہے، حکومت اپنے کیس ختم،غریب کیلئے مہنگائی اور معاشی کفن ہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔