تازہ تریننیشنل خبریں

کراچی ، کیٹی بندر کے قریب کشتیاں ڈوبنے کا واقعہ ، دو لاشیں نکال لی گئیں، 10 افراد تاحال لا پتہ

کراچی میں کیٹی بندر کے قریب کشتیاں ڈوبنے کے واقعے میں دو لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 10 افراد تاحال لا پتہ ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتیوں میں مجموعی طور پر 24 افراد سوار تھے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی نیوی کی تیز رفتار کشتیاں اور ہیلی کاپٹرز سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیلئے روانہ کئے گئے ، 12 افراد کو بحفاظت سمندر سے نکالا جا چکا ہے جبکہ دو افراد کی لاشیں ملیں اور 10 تاحال لاپتہ ہیں
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لا پتہ افراد کی بازیابی کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button