تازہ تریننیشنل خبریں

حکومتی نا اہلی ، نالائقی اور چور بازاری کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے ، ملک میں کھاد کی قلت پر شہباز شریف کی کڑی تنقید

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ملک میں کھاد کی قلت پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی نا اہلی ، نالائقی اور چور بازاری کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے ۔

اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈی اے پی اور یوریا کی سمگلنگ روکی جائے اور کسانوں کا استحصال بند کیا جائے ، کسان چیخ رہے ہیں کہ سمگلنگ ہو رہی ہے ، حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے ، جب علم ہے کہ عالمی منڈی میں یوریا کی قیمت زیادہ ہے تو سمگلنگ کیوں نہیں روکی گئی ، کوریا کھاد کی قلت پاکستان تحریک انصاف کی بد انتظامی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے ۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ یوریا نہ ہونے کا مطلب زرعی پیداوار میں کمی ہے ، جس کے نتیجے میں نئے مسائل پیدا ہوں گے ، ہمارے دور میں ڈی اے پی کی بوری 24 سو روپے کی تھی جو آج کسان کو 10 ہزار روپے میں بھی میسر نہیں ۔ حکومت کو قیمتوں پر کنٹرول ہونا ناکامی ، نا اہلی اور بد انتظامی کی انتہاہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس کپاس کی پیداوار کے بارے میں غلط اعداد و شمار اور غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں ہے ، ہمارے سال 16-2015 کے دور میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار ایک کروڑ 46 لاکھ بیل ہوئی تھی ، سال 2015 میں مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم نے تاریخی کسان پیکیج دیا تھا، کسانوں کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات میں اربوں روپے امداد دی گئی تھی ۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے 16 لاکھ چھوٹے کسانوں کو 32 ارب روپے دیے تھے ، آج کسانون سمیت عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button