تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںنیشنل خبریں

پاکستان کی چین کو برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سال2021ءکے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات کا حجم ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ (جی اے سی سی) کے جاری کردہ باضابطہ اعداد و شمار کے مطابق 2021ءمیں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 27 ارب 82 کروڑ ڈالر رہا۔پاکستان نے 2021 ءکے دوران چین کو تین ارب 58 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیا برآمد کی ہیں جوکہ 2020 ءکے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہے۔2020ءکے دوران چین نے پاکستان سے دو ارب 12 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیا درآمد کی تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی جانب سے چین کو برآمدات کا حجم تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ہے۔پاکستان نے صرف دسمبر 2021ء میں 36 کروڑ 53 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا چین کو برآمد کیں جب کہ دسمبر 2020 ءمیں یہ حجم 31 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز تھا۔نومبر 2021 ءمیں پاکستان نے چین کو 37 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز سے زائد کی اشیا فروخت کی تھیں جو اب تک ایک مہینے میں چین کو برآمدات کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔دوسری جانب 2021 ءمیں چین سے پاکستان کی درآمدات کا حجم بھی 2020 ءکے مقابلے میں 57 اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھا ہے۔2021 ءمیں پاکستان نے چین سے 24 ارب 23 کروڑ ڈالرز کی اشیا منگوائیں جب کہ 2020 ءمیں 15 ارب 36 کروڑ اور 2019 میں 16 ارب 17 کروڑ دالر کی اشیا منگوائی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button