معدے کی تکلیف اور گیس
گیس کا مسئلہ بظاہر انفرادی بیماری نہیں بلکہ یہ معدے کی خرابی کی وجہ سے پیش آتا ہے دراصل جب ہم غذا استعمال کرتے ہیں تو اس کو ہضم ہونے کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہلکی غذا استعمال کریں یا پھر اس کے ساتھ معمول سے ہٹ کر
ورزش کریں پیدل چلیں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرے اور بے وقت کھانے سے خود کو بچائے اگر ایک فرد مسلسل کھاتا ہے اور اس کے ساتھ اس کے روٹین ایسی ہے کہ اس کو کام مسلسل بیٹھ کر کرنا پڑتا ہے تو ایسے افراد کو معدے کے مسائل کا بہت زیادہ سامنا ہوتا ہے جو کہ پھر مختلف امراض میں تبدیل ہو کر انسان کے لیے اذیت کا باعث بنتے ہیں اس میں سے ایک گیس کا مسئلہ بھی ہے
دراصل قبض کی کیفیت پیدا ہونے کے بعد گیس کا مسئلہ سامنے آ جاتا ہے جس کی وجہ سے سر درد پیٹ میں درد اور دوسرے مسائل شروع ہو جاتے ہیں اس کی وجہ پیٹ میں تیزابیت بھی ہو سکتی ہے اور اس کی وجہ ایسی خوراک کا زیادہ استعمال بھی ہوسکتا ہے کہ جو پیٹ کے اندر تبخیر کے باعث ہوں ایسی بہت ساری روز آئے ہیں کہ جن کے استعمال سے آپ پیٹ کے مسائل سے اپنی جان چھڑا سکتے ہیں اور ایسی بہت ساری ٹوٹکے بھی ہے کہ جو آپ اگر مسلسل استعمال کریں تو اس سے آپ کا معدہ ٹھیک رہے گا گیس پیٹ میں نہیں بنے گی اور نہ ہی قبض کی کیفیت پیدا ہوگئی تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے