تازہ تریندلچسپ و عجیب

لڑکی کی شادی

ٹیکنالوجی کی اس دنیا میں بھی توہم پرستی اور جہالت کہیں نا کہیں کسی شکل میں موجود ہے، کہیں کتے سے شادی رچائی جا رہی ہے تو کہیں ہم جنس پرستوں کی شادی ہو رہی ہے اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کمبوڈیا کی ایک خاتون نے شوہر کے انتقال کے بعد بچھڑے کو اپنا شوہر بنا لیا ہے۔خاتون اور بچھڑا ایک ہی بستر پر سوتے ہیں
جنوب مشرقی ایشیا میں واقع کمبوڈیا کے علاقے كارٹی میں 74 سالہ خاتون کم ہانگ نے شوہر کے انتقال کے بعد گائے کے بچھڑے کو اپنا شوہر بنا لیا ہے اور وہ اس کے ساتھ ہی رہتی ہے، یہ بچھڑا صرف 5 ماہ کا ہے جو آج کل سوشل میڈیا پر مشہور شخصیت کی طرح چھایا ہوا ہے جب کہ اس کی تصاویر لینے کے لئے کئی مشہور فوٹو گرافرز بھی کم ہانگ کے گھر آتے ہیں

خاتون کم ہانگ کا کہنا ہے کہ اس کا نیا ہمسفر یعنی بچھڑا بھی اس کے سابق شوہر کی طرح رہتا ہے، خاتون کے اصرار کے بعد اس کے گھر والے بھی بچھڑے کے ساتھ خاندان کے فرد جیسا سلوک کرتے ہیں یعنی بچھڑے کو گھر میں ہی کھانا فراہم کیا جاتا ہے، نہلایا جاتا ہے اور اسے اُسی بستر پر سلايا جاتا ہے جس پر خاتون کا سابق شوہر تول كھت سویا کرتا تھا۔

کم ہانگ نے اپنے بچوں سے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ جس طرح انہوں نے اپنے والد کی آخری رسومات کی تھیں، اسی طرح بعد میں اس بچھڑے کے ساتھ بھی کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button