تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںدلچسپ و عجیب

مالک مکان نے نوجوان لڑکی کو عجیب ترین پیشکش کردی

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی نوجوان طالبہ ایرن کلارک کو فرانس کی ایک یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا تو انہوں نے پیرس منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، لیکن مشکل یہ تھی کہ رہائش کہاں ملے گی۔ اس مسئلے کے حل کیلئے ایرن نےسوشل میڈیا پر ضرورت رہائش کا اشتہار پوسٹ کر دیا۔ ایڈنبرا شہر سے تعلق رکھنے والی ایرن کو اس اشتہار کے جواب میں کئی میسج موصول ہوئے لیکن ایک ایسا میسج ایسا بھی تھا کہ جسے پڑھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ فرانچسکو نامی شخص نے انہیں پیشکش کی تھی کہ” اگر آپ مجھے اپنے پاﺅں چاٹنے کی اجازت دیں تو میں آپ کو اپنے فلیٹ میں مفت میں رہائش فراہم کرسکتا ہوں۔“ اس نے یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ وہ محض پاﺅں چاٹنے کی تمنا رکھتا ہے اور اس کے علاوہ کسی اور بات کا تقاضہ نہیں کرے گا۔ ایرن نے یہ عجیب و غریب میسج سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو اسے دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔ اسے مختصر وقت میں 23 ہزار سے زائد مرتبہ لائیک اور 4300 بار ری ٹویٹ کیا جاچکا ہے۔

ایرن پیرس کے انسٹیٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل سٹڈیز میں پڑھنے کیلئے فرانس جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کلاسز کا آغاز 22 اگست سے ہونے والا ہے اور وہ ابھی تک پیرس میں رہائش کا انتظام نہیں کرپائی تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے رہائشی کیلئے سوشل میڈیا پر اشتہار پوسٹ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ فرانچسکو نامی شخص کے ساتھ بات چیت کا آغاز بالکل نارمل طریقے سے ہوا تھا ۔ اس نے اپنے پہلے میسج میں لکھا تھا ”کیا آپ ابھی بھی رہائش کی تلاش میں ہیں؟“ جس کے جواب میں ایرن نے پوچھا تھا ”کیا آپ کے پاس کوئی رہائش دستیاب ہے؟“ فرانچسکو نے جواب میں کہا ”میرے پاس ایک سٹوڈیو فلیٹ ہے جس میں دو بیڈ روم، کچن، ٹوائلٹ، وارڈروب اور بالکونی ہے۔“ جب ایرن نے پوچھا کہ کرائے کی شرائط کیا ہوں گی تو جواب میں فرانچسکو نے لکھا ”میری صرف ایک شرط ہے کہ کبھی کبھار آپ مجھے اپنے پاﺅں چاٹنے کی اجازت دیں گی۔ میں اس کے سوا کچھ نہیں مانگوں گا۔ آپ اس کے بدلے میرے فلیٹ میں مفت رہائش رکھ سکتی ہیں۔ “

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button