تازہ تریننیشنل خبریں

رحمان ملک کے انتقال پر پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات اور گلف و مڈل ایسٹ کی طرف سے اظہار تعزیت

ملک کےمعروف سیاستدان ،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما اورسابق وزیر داخلہ سینیٹررحمان ملک کے انتقال کی خبر امارات میں گہرے دکھ کے ساتھ سنی گئی –

پاکستان پیپلزپارٹی گلف /مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیرہانس نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ رحمان ملک کا شمار محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے با اعتماد اور وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا، وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جان تھے – انہوں نے ملک میں جمہوریت کی بقا اور پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دیں جس کے سب معترف ہیں-پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں دھشتگردی کیخلاف جنگ میں انہوں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا-انکی بہترین کارکردگی کی بنیاد پرحکومت پاکستان نےانہیں ستارہ شجاعت اورنشان امتیاز سے بھی نوازا تھا- پاکستان پیپلزپارٹی گلف /مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیرہانس نے کہا کہ رحمان ملک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی روح کو ایصال ثواب کے لیے بہت جلد ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں امارات بھر سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن شرکت کریں گے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button