تازہ تریننیشنل خبریں
سابق صدر آصف زرداری وفد کے ہمراہ شہباز شریف کی رہائشگاہ پہنچ گئے ، شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان نے استقبال کیا

سابق صدر آصف علی زرداری وفد کےہمراہ شہباز شریف کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے جہاں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
حکومت کے خلاف بکھری اپوزیشن اکٹھی ہونے لگی ، سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ۔
دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت میں ملاقات کے دوران حکومت کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا ۔