آپ کا شریک حیات کیسا ہوگا ؟ خواب میں یہ چیز نظر آجائے تو سمجھ لیں آپ کی شادی کس سے ہوگی
شادی کے خواہاں لوگ اکثر اس بات کے متجسس ہوتے ہیں کہ ان کا جیون ساتھی کیسا ہوگا ،اگر یہ لوگ عمل استخارہ کریں تو انہیں خواب میں اس سے رہ نمائی مل سکتی ہے ۔ویسے بھی شادی کے خواہش مندوں لڑکوں لڑکیوں کو خواب میں ایسی چیزیں نظر آجاتی ہیں جو دراصل ان کی شادی سے متعلق نشانیاں ظاہر کرتی ہیں ،مثلاً جن لڑکیوں کو خواب میں سرخ
انار یا انار کا درخت بھی نظر آجائے تو انکی شادی کسی مالدار اور خوبصورت مرد سے ہوگی۔اگر کوئی نوجوان سیب کو درخت سے اتارے اور اس سیب کو کھائے تو اس پھل کی نسبت سے ہی اسکی زندگی میں لڑکی آئے گی ،سیب میٹھا ہوگا تو مالدار لڑکی سے شادی ہوگی،کڑوا اور کسیلا ہوگا تو متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے بیاہ ہوگا ۔خواب میں ہرن کا گوشت کھانے والے نوجوان کا بیاہ خوبصورت لڑکی سے ہوگا ۔خواب میں تتلیاں دیکھنے والی لڑکی کی شادی کسی نازک مزاج شخص سے ہوگی ۔گھوڑے پر سواری کرنے والی لڑکی کا بہادر اور اصیل النسل مرد سے بیاہ ہوگا ۔خواب میں آنچل کو ہواوں میں لہراتا ہوا دیکھنے اور اسکو پکڑنے کی جستجو کرنے والے نوجوان کی شادی آزاد خیال عورت سے ہوگی ۔ آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سےجواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔