تازہ تریننیشنل خبریں
عدم اعتماد کیلئے ہمارے ایم این ایز کو پیسوں کی آفر کی جا رہی ہے ، فواد چودھری نے بڑا الزام عائد کر دیا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بڑا الزام عائد کر دیا ، کہا کہ اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کیلئے نمبر پورےنہیں ، یہ ہمارے ایم این ایز کو پیسوں کی پیشکش کر رہے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہماری خاتون اور اقلیتی رکن سمیت تین ایم این ایز کو پیسوں کی آفر کی گئی ہے ، ہم ہارس ٹریڈنگ کا نظام ختم کر چکے تھے لیکن اپوزیشن پھر اسے زندہ کر رہی ہے ۔ اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ 24 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لا کر دکھائیں ۔ فواد چودھری نے کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف عدم اعتماد کیلئے بولیاں لگا رہے ہیں ، دو بڑے سوداگر ملاقاتوں میں ارکان کی ہارس ٹریڈنگ کیلئے اپنا حصہ طے کر رہے ہیں ۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔