تازہ تریننیشنل خبریں
یوکرائن تنازع ، پوپ فرانسس نے امن کیلئے روزہ رکھنے کی اپیل کر دی
یوکرائن کے مسئلے پر روس اور مغربی دنیا میں جاری سرد جنگ شعلوں کی جانب بڑھ رہی ہے ، ایسے میں مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا سے امن کا روزہ رکھنے کی اپیل کر دی ۔
پوپ فرانسس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ یوکرائن میں جنگ کے خطرے سے بہت دکھ پہنچا ہے، عالمی رہنما عوام کیلئے مصائب کا باعث بننے والی کسی بھی حرکت سے اجتناب کریں، سیاستدان اپنے اقدامات کے بارے میں خدا کے سامنے ضمیر کا سنجیدگی سے جائزہ لیں۔پوپ فرانسس نے 2مارچ کو امن کیلئے بین الاقوامی سطح پر روزہ رکھنے اور دعا کرنے کی اپیل کی ۔