تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںدلچسپ و عجیب

عمران خان کے بھارتی ہم منصب کو مناظرے کے چیلنج کے بعد ٹویٹر پر "ٹیلی پرامپٹر پی ایم "ٹرینڈ بن گیا

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز روسی ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ٹیلی پرامپٹر پی ایم کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کی طرح بھارت کو بھی غربت کے خاتمے پر کام کرنا چاہئے ، خطے میں سب سے زیادہ غربت بھارت میں ہے ، آج کا بھارت جواہر لال نہرو ،گاندھی کا نہیں بلکہ نریندر مودی کا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نازیوں کی پیروکار ہے۔ اس بات پر روسی ٹی وی اینکر نے وزیراعظم عمران خان کو ٹوکا اور کہا کہ نریندر مودی آپ سے اتفاق نہیں کریں گے، وزیراعظم نے روسی ٹی وی اینکر کو فوراً جواب دیا اور کہا کہ میں چاہوں گا کہ نریندر مودی مجھ سے ٹی وی پر مناظرہ کرلیں۔وزیر اعظم کے بھارتی ہم منصب کے مناظرے کے چیلنج کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی طوفان آگیا اور ٹویٹر پر ٹیلی پرامپٹر پی ایم کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ، کیونکہ بھارتی وزیر اعظم جو بے باک خطاب کرتے ہیں وہ در اصل ان کے دل کی آواز نہیں بلکہ لکھا ہوا سکرپٹ ہوتا ہے جسے وہ ٹیلی پرامپٹر پر دیکھ کر پڑھتے ہیں اور کئی مرتبہ ٹیلی پرامپٹر میں ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے رعب دار لہجے میں بات کرتے کرتے نریندر مودی پریشان نظر آئے ۔

ٹویٹر پر ایک بھارتی صارف نے نریندر مودی کے ورچوئل خطاب کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ٹیلی پرامپٹر سے دیکھ کر سکرپٹ پڑھ رہے تھے کہ اچانک پرامپٹر بند ہو گیا جس پر مودی جی کو کچھ سمجھ نہ آیا کہ وہ کیا کریں ، مودی جی کبھی ماتھے کا پسینہ صارف کرتے رہے تو کبھی یہاں وہاں دیکھتے رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button