فنون لطیفہ میں نوجوانوں کی دلچسپی قابل ستائش ہے، حسان خاور
معاون خصوصی اطلاعات وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نے لاہور آرٹس کونسل کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام الحمراء لائیو میں خصوصی شرکت کی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ذوالفقار علی زلفی نے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کو الحمراء لائیو کے اغراض و مقاصد اور کامیابیوں کے بارے میں انہیں بتایا۔
حسان خاور نے الحمراء لائیو میں نوجوان فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی اور انہیں داد دیتے ہوئے اپنے تاثرات میں کہاکہ فنون لطیفہ میں نوجوانوں کی دلچسپی قابل ستائش ہے،پاکستانی نوجوان دُنیا کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں،آرٹ،موسیقی، ڈرامہ،مصوری کی ترویج و ترقی میں الحمراء کا اہم کردار ہے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے پروگرام میں پرفارم کرنے والوں خصوصاً اکیڈمی کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں ڈائریکٹر جنرل ٗتعلقات عامہ روبینہ افضل خان اور عوام کی بڑی تعدادنے بھی شرکت کی۔الحمراء لائیو میں درجنوں فنکار و ں نے پرفارم کیا،پروگرام میں پہلی دس نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کو نقد انعام دیئے گئے۔ترجمان الحمراء کے مطابق الحمراء لائیو ہر بدھ کے روز منعقد کیا جاتا ہے،پروگرام کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔الحمراء لائیو میں نظامت کے فرائض عبد الروف نے نبھائے۔