پاکستان

لاہورپاور شو ، تحریک انصاف کے جلسے میں کتنے افراد موجود تھے ؟حیران کن دعوی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مینار پاکستان میں ہونیوالے تحریک انصاف کے جلسے میں کتنے افراد موجود تھے ؟ اداروں اور غیر جانبدارانہ رپورٹ کیا ہے ؟ پی ٹی آئی کیا دعوی کرتی ہے ؟ ۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق غیر جانبدار رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ اور باہر کل ملا کر تقریباً 65 ہزار کے قریب افراد موجود تھے جس میں 50 ہزار سے 55 ہزار کے قریب افراد جلسہ گاہ اور 10 ہزار سے 12 ہزار جلسہ گاہ کے باہر موجود تھے ، جبکہ انتہائی اہم انٹیلی جنس ادارے کے ذرائع کے مطابق کل تقریباً 45 ہزار سے 50 ہزار افراد موجود تھے یعنی 35 ہزار سے 40 ہزار جلسہ گاہ اور 8 ہزار سے 10 ہزار افراد جلسہ گاہ کے باہر موجود تھے ۔

انٹیلی جنس بیورو زرائع کے مطابق مینار پاکستان جلسہ گاہ میں 50 ہزار سے 55 ہزار افراد موجود تھے ، جلسہ گاہ میں 40 ہزار کے قریب افراد موجود تھے ۔ سپیشل برانچ ذرائع کے مطابق جلسے میں کل 60 ہزار افراد موجود تھے ۔ جلسہ گاہ کے اندر 45 ہزار سے 50 ہزار جبکہ باہر دس ہزار افراد موجود تھے ۔ تحریک انصاف کے عہدیدار دعویٰ کرتے ہیں کہ ایک لاکھ پچاس ہزار افراد جلسہ گاہ جبکہ پچاس ہزار افراد جلسہ گاہ کے باہر موجود تھا اور مجموعی طورپر جلسے میں کل 2 لاکھ افراد نے شرکت کی ہے ۔ اسی طرح اگر دیکھا جائے تو مختلف یوٹیوب پر مختلف سورسز سے لائیو جلسہ دیکھنے والوں کی تعداد تقریباً 2 لاکھ افراد سے زائد تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button