پاکستان
نئے گورنرسندھ کے نام پر حساس اداروں نے اعتراض اٹھاديا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نئے گورنرسندھ کے نام پر حساس اداروں نے اعتراض اٹھاديا۔ تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کیلئے ایم کیو ایم کی نسرین جلیل کے نام پر حساس اداروں نے اعتراض اٹھا دیا ۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق اعتراض کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما نے 2015 میں بھارتی ہائی کمشنر کو خط لکھ کر ملکی اداروں کیخلاف مدد مانگی تھی۔ نسرین جلیل نے2015 میں ایم کیو ایم کے لیٹر ہیڈ پربھارتی ہائی کمشنر کو مدد کے لیے خط لکھا تھا۔دوسری جانب ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب مسلم لیگ ن
کا ہوگا اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔