اسلامک کارنر

پسند کی شادی کا قرآنی وظیفہ!

اس تحریر میں خاص اور پسند کی شادی کا وظیفہ پیش کیا جارہا ہے جو خالص اور دل سے محبت کرتےہیں اور ایک دوسرے کو چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اپنی اس محبت کو زندگی بھر کی محبت میں بدل دیں تو ان کے لئے آج کا یہ وظیفہ بہت ہی خاص اور مجرب ہے ہمارے معاشرے کا ایک المیہ ہے کہ جب بھی پسند کی شادی کی بات کی جاتی ہے تو کوئی نا کوئی مصیبت کھڑی ہوجاتی ہے کبھی گھر والے نہیں مان رہے اور کبھی رشتہ داروں میں سے کوئی ناراض ہوجاتا ہے اب آپ کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں انشاء اللہ یہ وظیفہ سب کو راضی کر دے گا اور آپ کی خالص محبت زندگی بھر کے پیار میں بدل جائے گی مگر اس کے لئے شرط یہ ہے کہ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے ایک بار صدقہ و خیر ات ضرور دیں انشاء اللہ تعالیٰ دودن وظیفہ کرنے کے بعد تیسرے دن آپ کو خوشخبری مل جائے گی۔

اور آپ کا رشتہ طے ہوجائے گا یہ وظیفہ ان لوگوں کے دلوں کو نرم کر دے گا جو اس رشتے کے لئے راضی نہیں ہوتے اور تمام رکاوٹیں دور ہوجائیں گی وظیفہ کچھ اس طرح سے ہے:قرآن پاک کی سورہ طٰہٰ اس کی آیت نمبر 131 اور 132 کو کسی صاف کاغذ پر لکھ لیں اور اس کاغذ کو اپنے بازو پر باندھ لیجئے اور اس کاغذ کو کسی کپڑے میں لپیٹ لیجئے اور اس کو اپنی کلائی پر باندھ لیجئے اور تیسرے دن اپنے گھر والوں کو رشتے کے لئے بھیج دیجئے انشاء اللہ تیسرے دن ہی آپ کا رشتہ طے ہوجائے گا اور اگر ایسا نہ ہو تو پھر اس عمل کو دوبارہ دہرا لیجئے چھوڑنا نہیں ہے ۔بار بار دہراتے رہیئے انشاء اللہ اگر آپ توکل کے ساتھ یقین کے ساتھ اور پختہ ایمان کے ساتھ اس عمل کو کریں گے تو انشاء اللہ آپ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے آپ کو کسی بھی طرح کی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا لیکن اس کے لئے نماز کی پابندی کی شرط ہے پانچ وقت کی نماز لازمی ادا کیجئے گا ۔شکریہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button