اسلامک کارنر

اللہ پاک کی قسم !تمہاری ہر دعا لازمی قبول ہو گی رسول کریم ﷺ نے فرمایا: زندگی میں صرف 1 بار

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تین آدمیوں کی دعائیں رد نہیں ہوتیں ۔ روزہ دار کی افطار کے وقت عادل حاکم کی اور مظلوم کی دعا اللہ تعالیٰ مظلوم کی بددعا کو بادلوں سے بھی اوپر اٹھاتا ہے ۔اور اس کیلئے آسمان کے دروازے کھول دیتا ہے پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیںکہ میری عزت کی قسم میں ضرور تمہاری مدد کروں گا اگرچہ تھوڑے

عرصہ کے بعد کروں۔رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہمارا پروردگار بلند برکت والا ہے ہر رات کو اس وقت آسمان دنیا پر آتا ہے جب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے ۔ وہ کہتا ہے کوئی مجھ سے دعا کرنے والا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں کوئی مجھ سے مانگنے والا ہے کہ میں اسے دوں کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنیوالا ہے کہ میں اس کو بخش دوں۔حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا :میری امت میں مجھ سے زیادہ محبت رکھنے والے لوگوں میں وہ بھی ہیںجو میرے بعد آئیں گے ان کی یہ آرزو ہوگی کہ کاش وہ اپنا گھر بار اور مال سب قربان کرکے کسی طرح مجھ کو دیکھ لیتے ۔نبی کریمﷺ نے فرمایا کیا میں تم کو بہترین صدقے کی چیز نہ بتاؤں تمہاری وہ لڑکی جو ط لا ق یا شوہر کے مرجانے کے بعد لوٹ کر تمہارے ہی پاس آگئ ہو

اور تمہارے علاوہ اس کوئی کمانے والا نہ ہو تو تمہارا ایسی لڑکی پر خرچ کرنا بہترین صدقہ ہے ۔رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور خوب پاکی حاصل کی اور تیل یا خوشبو استعمال کی پھر جمعہ کیلئے چلا اور دو آدمیوں کے بیچ میں نہ گھسا اور جتنی اس کی قسمت میں تھینماز پڑھی پھر جب امام باہر آیا اور خطبہ شروع کیا تو خاموشی ہوگیا اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک تمام گ ن ا ہ بخش دیے جائیں گے۔ یہ وظیفہ آیت قطب کے حوالے سے ہے اس کے ایسے وطائف بتائے جارہے ہیں کہ اگر آپ ان وظائف کو زندگی کا حصہ بنا لیں تو آپ کو کسی اور وظیفہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی آیت قطب سورہ آل عمران کی آیت نمبر 154 کو کہتے ہیں ثم انزل سے لے کر بذات الصدور تک آپ نے یہ پڑھنی ہے یہ ایک آیت ہے آیت نمبر ایک سو چون

وظیفہ یہ ہے کہ ہرروز چالیس بار بعد نماز فجر جو یہ آیت پڑھے گاتو انشاء اللہ تعالیٰ جو مراد مانگے گا اللہ پاک قبول فرمائے گا اگر آیت قطب کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا جائے اور روزانہ چالیس بار نماز فجر کے بعد پڑھنے کا معمول بنا لیاجائے تو زندگی میں جب بھ جو بھی جائز حاجت اللہ تعالیٰ سے مانگے گا اللہ پاک وہ قبول فرمائے گا بزرگان دین کا آزمایا ہوا وظیفہ ہے اور اس وظیفہ کو اگر اپنی زندگی کا معمول بنالیں اس آیت کو اگر اپنی زندگی میں شامل کرلیں تو انشاء اللہ آپ کو کسی اور وظیفہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اگر کسی حاکم سے کسی شخص کا کام ہو اپنے آفیسر سے کسی آفس میں کوئی بھی ایسا کام ہےجو اسے درپیش ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اس کا کام ہوجائے تو دو رکعت نیت قضائے حاجت پڑھے اور اس آیت کو مصلے پر بیٹھے ہوئے تین مرتبہ دم کر کے اپنے

ہاتھوں پر پھونک مارے اور اپنے منہ پر پھر لے تو انشاء اللہ جس بھی کام کے لئے نکلے گا وہ کام بخیر و عافیت ہوجائے گا انشاء اللہ تعالیٰ تمام کام جو بھی ہوں گے جو لگتا ہے کہ نہیں ہو رہے یا اسے کوئی ایسا کام ہے جو لگتا ہے کہ مشکل ہے اور کیسے ہوگا تو اسی طریقہ سے دو رکعت نیت قضائے حاجت کے پڑھے اور اسی مصلی پر بیٹھے ہوئےتین دفعہ یہ آیت پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک ماریں اور چہرے پر پھیر لیں انشاء اللہ جس کام کے لئے بھی نکلے گا وہ کام خیرو عافیت سے ہوجائے گا آسیب زدہ شخص کے بائیں کان میں دم کریں انشاء اللہ اس کا آسیب بھاگ جائے گا اگر بچھو کاٹ لے تو یہ آیت پڑھ کر بائیں کام میں دم کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ زہر کا اثر جاتا رہے گابچھو کے علاوہ کوئی بھی زہریلی چیز کاٹ لے اور آپ کو لگتا ہے کہ زہر کا اثر ہے تو آپ یہ آیت پڑھ کر بائیں

کان میں دم کریں انشاء اللہ زہر کا اثر جاتا رہے گالڑائی کے میدان میں فتح یابی کے لئے میدان جانے سے پہلے پندرہ مرتبہ پڑھ لیں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو فتح یابی ہوگی اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ مقدمہ میں جیتنے کے لئے کسی قسم کا جھگڑا ہوگیا ہےاس کی صلح کے لئے یا کسی شخص سے لڑائی ہے اس کے درمیان صلح کے لئے جانا ہے آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا جائز مقصد پورا ہوجائے صلح ہوجائے اور آپ کے حق میں فیصلہ ہوجائے تو آپ وہاں جانے سے پہلے پندرہ مرتبہ یہ آیت پڑھ لیں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو فتح یابی ہوگی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button