اسلامک کارنر

صبح جاگتے وقت 4 بار اللہ پاک کا یہ نام یا ذَالجَلَالِ والاِکرَام پڑھنے سے ہر پریشانی ختم۔

جب انسان کو زمین پر بھیجا گیا تو اس کے گرد مسائل اور ذمہ داریوں کا ہجوم تھا اکیلا انسان کیا کچھ کرے ؟ایک طرف دنیاوی تقاضے تو دوسری طرف آخرت کی تیاری کا حکم ؟ایک طرف فطری اور بشری کمزوریاں تو دوسری طرف عبادات کی ذمہ داری؟ان مشکلات سے خلاصی کے لئے انسان کو اسماء الحسنیٰ کا تحفہ دیا گیاجن میں اس کے جملہ مسائل کا حل موجود ہے

اور وہ ان اسماء الحسنیٰ کی روشنی رہنمائی اور ہدایت میں وہ سب کچھ کرسکتا ہے جو کچھ اسے کرنا چاہئے اور ان تمام چیزوں سے بچ سکتا ہے جن سے اسے پچنا چاہئے پس خوش نصیب ہے وہ شخص جو اسماء الحسنیٰ کی طرف متوجہ ہو انہیں یاد کرے۔ انہیں سمجھے خوب پڑھے اور ان میں غور کرے انسان اپنی فطری کمزور ی کی وجہ سے ترغیب کا محتاج ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جب اسے یہ پتہ چلتا کہ میرے پیارے رب کے پیارے پیارے نام ہیں اور اس نے ان ناموں کے ذریعے خود کو پکارنے اور مانگنے کا حکم دیا ہےاور حضور اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو ان ناموں کو یاد کرے گا جنت میں جائے گابس یہ فورا ان ناموں میں مگن ہوجاتا اور اپنی زندگی کے ہر سانس کو ان ناموں کے ذکر سے معطر کر کے ان خزانوں کو پالیتا جو ان ناموں کے اندر چھپے ہوئے ہیں مگر

اکثر انسان ایسا نہیں کرتے۔ انہی کی ترغیب کے لئے اسماء الحسنیٰ کے کچھ خواص جمع کردیئے گئے ہیں ۔انہی ناموں میں سے ایک پاک نام یا ذوالجلال والاکرام بھی ہے اس کو پڑھنے کی بہت ہی زیادہ فضیلت اولیاء اللہ نے ہمیں بتائی ہے۔اس تحریر میں یہی بتارہے ہیں کہ اگر آپ صبح کے وقت جیسے ہی آنکھ کھلتی ہےتو اس وقت یا ذوالجلال والاکرام کا ورد اگر دس بار ہی کر لیتے ہیں تو اس سے آپ کو کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔ اللہ نے انسان کو اس دنیا میں آزمائش کے لئے بھیجا ہے اور اس آزمائش کے دوران اس کو طرح طرح کی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے وقت میں بہت سارے انسان مشکلات سے گھبرا کر راستے سے بھٹک جاتے ہیں۔ اور یہ فراموش کربیٹھتے ہیں کہ یہ صرف اور صرف اللہ کی جانب سے دیاجانے والا امتحان ہے اور اسکا صلہ بھی وہی دے گا اللہ کی

انسان سے محبت کی شدت کو ناپنے کے لئے ستر ماؤں کی مثال دی جاتی ہے حقیقت یہ ہےکہ اللہ کی اپنے بندوں سے اس کی محبت کو ناپنے کا پیمانہ آج تک دریافت ہی نہ ہوسکا ہے اللہ ذو الجلال واکرام کے تمام نام بہترین ہیں لہٰذا ان میں کسی بھی قسم کی تاویل تعطیل یا تشبیہہ یا انکار کا عقیدہ رکھنا صریحا الحاد ہے اللہ کے کسی بھی نام کو ا س سے دعا میں وسیلہ بنایا جاسکتا ہے اور یہی سب سے بہترین وسیلہ ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button