وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
وزیراعظم عمرا ن خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا .
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر خاص برائے احتساب شہزاد اکبر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نےبطور مشیر اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھیج دیاہے ، امید ہے عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا،پارٹی سے منسلک رہوں گا اور قانونی خدمات دیتا رہوں گا۔
I have tendered my resignation today to PM as Advisor. I sincerely hope the process of accountability continues under leadership of PM IK as per PTI’s manifesto. I will remain associated with party n keep contributing as member of legal fraternity.
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) January 24, 2022
اس سے قبل یہ خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مشیر شہزاد اکبر سے ناراض ہیں۔نجی ٹی وی سماء نیوز کا کہناہے کہ عمران خان نے احتساب کے عمل میں سستی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم نے کہاتھا کہ اوپن اینڈ شٹ کیسز بھی عدم پیروی کے باعث التواء کا شکار ہیں۔
دوسری جانب نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ 18 جنوری کو کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں شیخ رشید نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا تھا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا،وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور انہیں دو ہفتے پہلے ہی استعفیٰ دینے کا اشارہ دیا گیا تھا، شہزاد اکبر کو خود سے استعفیٰ دے کر جانے کا کہا گیا بصورت دیگر وزیراعظم انہیں برطرف کرسکتے تھے۔