تازہ ترینلائف سٹائل

اداکارہ ماورا حسین بھی شادی کے بارے کھل کر بول پڑیں

اداکارہ ماورا حسین نے شادی کے متعلق اپنے رائے دیدی کہ وہ شادی کرنے کے بارے میں کیا سوچتی ہیں ، ساتھ ہی انھوں نے اپنے شادی کرنے کے حوالے سے اپنے منصوبے بھی بتا دیے۔

ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ ” شادی ایک بہت بڑا قدم ہے،اگر میں اس کے متعلق بات کروں تو اپنے اردگرد بہت سے لوگوں کو نوجوانی میں ہی شادی کرتے دیکھا ہے جس میں اپنے بہن بھائی بھی شامل ہیں۔ماورا مزید کہتی ہے کہ میں نے بہت سی اداکاروں اور بزنس مین عورتوں کو دیکھا ہے جن کا کرئیر شادی کے بعد مزید بہتر ہوا ہے اس لیے شادی کو لے کر میرے دماغ میں کوئی ڈر نہیں ہے“۔

وہ مزید کہتی ہے کہ ”ذاتی طور پر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں وہ ہوں جو اپنا ہر کام پوری لگن اور شدت سے کرتی ہوں، میرے لیے شادی کا مطلب ہے کہ جب بھی میں شادی کروں تو میں اپنا ذیادہ وقت اپنی شادی شدہ زندگی اور اپنے بچوں کو دوں، اگر میں کسی کے ساتھ پارٹنر شپ پر ہوں تو میں سب سے پہلے اس کو سمجھنے کی کوشش کروں گی کہ رشتے کیاہیں؟ جب بھی میں شادی کروں گی تو اس کے متعلق میرا نظریہ یہی ہیں“۔

اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ ماورا حسین آج کل ہم ٹی وی کے ڈرامہ ”قصہ مہربانو“ میں مہرو کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button