تازہ ترینکھیل

سکواڈ کی عدم دستیابی،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا

کراچی (آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈین میں شامل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے پیر کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا ہے۔پی ایس ایل میں شامل ٹیموں نے 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والی لیگ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹد نے پیر کو کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل اسکواڈ دستیاب نہیں تھا اس لیے سیشن منسوخ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button