تازہ ترینلائف سٹائل
کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر کی بیٹی نے ایل ایل ایم کر لیا
لندن (مجتبی علی شاہ ) کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر نے کہا کہ آج میرا فخر ہے جس مقام پر میری بیٹی ہے اوراس میں ان کی محنت کا بہت بڑا ہاتھ ہے،انہوں نے جس طرح دن رات محنت کی اور کام کو سپورٹ کیا ہے، اس کی مثال بہت کم ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ میں زمین پر سب سے زیادہ قابل فخر ہوں ، میری بیٹی نے آج ایل ایل ایم (ماسٹر آف لاز کی ڈگری) سے گریجویشن کیا ہے۔ اس چھوٹی عمر میں LLB – LPC اور LLM میں 3 درجات حاصل کرنا حقیقت میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور میری بیٹیوں کی محنت کی نعمت ہے۔ آج بہت خوش ہوں میری زندگی کا مشن پورا ہوا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام الدین کو اللہ تعالیٰ ہی کی اولاد کو نصیب کرے۔